سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے ۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کراچی نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں مخصوص نشستیں دیے جانے تک سندھ اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا جائے ۔