میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب کا ایران سے رابطہ، اسرائیل ڈیل والا امریکی منصوبہ سرد خانے کی نذر

سعودی عرب کا ایران سے رابطہ، اسرائیل ڈیل والا امریکی منصوبہ سرد خانے کی نذر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے والا امریکی منصوبہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔ اس حوالے سے ریاض میں دو اہم عہدیداروں نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جنگ بڑھنے کے بعد سعودی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر تیزی سے نظر ثانی کی جارہی ہے۔خطے میں رونما ہونے والے تازہ تنازع کے بعد سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کی نئی فضا ہموار ہوئی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلا فون ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو کیا کیونکہ ریاض پورے خطے میں تشدد میں اضافے کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔دونوں ذرائع نے غیرملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کو بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کے بارے میں امریکی حمایت یافتہ بات چیت میں تاخیر ہوگی۔سعودی تجزیہ کارعزیز الغاشیان نے کہا کہ ‘‘سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل پہلے تنقید کی زد میں تھا لیکن اس صرف نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں