میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی امراض قلب ہسپتال میں کمیشن خور ڈاکٹر کی اجارہ داری

کے ایم سی امراض قلب ہسپتال میں کمیشن خور ڈاکٹر کی اجارہ داری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ مسرور کھوڑو ) کے ایم سی کے ماتحت ادارہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں ڈاکٹر ساجد علی خان نے حکام کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، گریڈ 17 کا ڈاکٹر تبادلے کے باوجود اسپتال میں نوکری پر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ماتحت اسپتال کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں گریڈ 17 کے ڈاکٹر ساجد علی خان کا 6 فروری کو تبادلہ کردیا گیا لیکن ڈاکٹر نے حکام کے احکامات نظر انداز کردیے، جس پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروس کے ایم سی کی جانب سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کو شکایت کردی گئی کہ ڈاکٹر ساجد تبادلہ کے باوجود نوکری پر موجود ہے، ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ڈاکٹر ساجد علی خان کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ بغیر تاخیر کے فوری طور پرسینئر ڈائریکٹر کے آفس رپورٹ کیا جائے، عملدرآمد نہ کرنے پر سختی سے کارروائی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ساجد فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے افسران سے کمیشن پر ان کی ادویات لکھتا ہے ، جس کے باعث وہ وہاں سے تبادلہ نہیں چاہتا ،اسی وجہ سے احکامات نظر انداز کر رہا ہے، اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈاکٹر ساجد علی کا کہنا ہے کہ تبادلے کا مراسلہ مجھے تاحال نہیں ملا ہے، میں اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں