میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام اور کھل کر تسلیم کرنا چاہیے ،صدر عارف علوی

شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام اور کھل کر تسلیم کرنا چاہیے ،صدر عارف علوی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیے ۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام خاص طور پر خواتین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ خواتین مشکلات کے باوجود باہر نکلیں، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا۔عارف علوی نے کہا کہ نوجوان بھی داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ میں حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا، ان کا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عزم تاریخ رقم کرے گا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ مالی بحران سے نکلنے ، مشکل فیصلے کرنے کے لیے حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جو نظر آرہا ہے ، ہمیں اس پُرجوش جذبے کا جشن منانا چاہیے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہیے ۔صدر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ شاندار مستقبل پر میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے کُھل کر اپنی مرضی کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں