میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخدوم خاندان کو پی پی مخالف اتحاد کا صدمہ، بشیر میمن سیاسی بچہ قرار

مخدوم خاندان کو پی پی مخالف اتحاد کا صدمہ، بشیر میمن سیاسی بچہ قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ شاہنواز خاصخیلی ) پی ایس57 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم محبوب الزمان بشیر میمن پر برس پڑے ، شدید تنقید ، ہمارے زبان یہ نہیں لیکن کوئی مرشد کے خلاف بولے گا تو زبان اکھاڑ کر ایسا حشر کریں گے جو تمام عمر یاد رکھے گا ، بشیر میمن تین ہفتوں کا سیاسی بچہ ہے جو ٹافی نہ ملنے پر گالیوں پر اتر آتا ہے ، مٹیاری ضلع میں پہلی مرتبہ سیاسی میدان میں مخدوم خاندان کو ٹف ٹائم دینے والے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر پر مخدوم محبوب الزمان نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے عبرتناک انجام کی دھمکیاں دی ہیں ، مٹیاری میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی سی56 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اور مخدوم امین فہیم کے پوتے نے بشیر میمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کو شرم نہیں آتی کہ مخدوم جمیل کے سامنے انتخاب میں کھڑا ہوا ہے ، بشیر میمن انتخاب لڑ کر زندگی کی بڑی غلطی کر رہے ہیں ، انتخابات میں ووٹوں کے ذریعے عبرتناک شکست دیں گے ، مخدوم محبوب الزمان نے کہا کورونا اور سیلاب کے دوران ضلع و ڈویژنل انتظامیہ کو مٹیاری میں پیرو کے بل کھڑا کیا اگر کوئی افسر کام نہیں کریگا تو سے نکال کر پھینک دیں گے ، انہوں نے کہا بشیر میمن تین ہفتوں کا سیاسی بچہ ہے جو ٹافی نہ ملنے پر گالیوں اور بدتہذیبی پر اتر آتا ہے، ایسی زبان استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر کوئی مرشد کے خلاف بولے گا تو زبان اکھاڑ دیں گے، واضع رہے کہ مٹیاری ضلع کی ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بشیر کی سربراہی میں قائم اتحاد نے پہلے دفعہ مخدوم خاندان کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں