بھارت میں ہندوتوا پالیسی عروج پر،مودی حکومت نے تاریخی مسجد کو شہید کردیا
ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
بھارت میں انتخابات سے قبل مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی عروج پر پہنچ گئی، نئی دلی میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید کردیا گیا۔دلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے 600 سال پرانی اخوند جی مسجد اور اس سے ملحق مدرسہ بحرالعلوم کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کر دیا گیا۔مسجد کے پیش امام کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی رسمی نوٹس تک نہیں دیا گیا۔دلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد اور مدرسہ کے احاطے میں موجود قبریں بھی مسمار کردی گئیں۔