میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ

وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کردئیے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے وفاقی وزرا اورسرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت انتخابات اورنئی حکومت کی تشکیل تک کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہیں کریگا۔ذرائع نے بتایا کہ نگران وزراء، افسران اور خودمختار اداروں کے حکام کے اجازت نامے بھی منسوخ کیے گئے، نگران کابینہ ارکان، سرکاری افسران اور حکام نجی غیر ملکی دورہ بھی نہیں کر سکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں