میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تجارتی سرگرمیاں معطل، طورخم بارڈر پرپھل و سبزیاں خراب ہونے لگیں

تجارتی سرگرمیاں معطل، طورخم بارڈر پرپھل و سبزیاں خراب ہونے لگیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

طورخم بارڈر پر 9 ویں روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف کھڑی سیکڑوں گاڑیوں پر موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں۔ویزے پاسپورٹ سے داخلہ مشروط ہونے کے باعث کارگو ٹرک ڈرائیورز کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف پھلوں و سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں 9 روز سے کھڑی ہیں، ٹرانسپورٹر بارڈر پر اسٹیکر ویزے کی سہولت اور بارڈر جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بارڈر کی بندش کے باعث قومی خزانے کو یومیہ 68 کروڑ سے زائد خسارے، مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات جبکہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں