میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی کراچی، انٹر سٹی اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں گھپلوں کی تحقیقات شروع

بلدیہ عظمی کراچی، انٹر سٹی اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں گھپلوں کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ جوہر مجید شاہ )مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے انٹر سٹی اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں گھپلوں سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کے یوسف گوٹھ ٹرمینل میں موجود قبضہ شدہ دوکانوں اور قابضین سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ بلدیہ عظمی کراچی کی محصولات میں اضافے کے لیے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں ، بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں سے متعلق خبروں کی اشاعت کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران احمد صدیقی کو عہدے سے فارغ کر کے ان کی جگہ افتخار احمد کو تعینات کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق پروجیکٹ میں تعینات افسران کی شہرت سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی ذرائع نے مزید دعوی کیا ہئے کہ مئیر کراچی نے بلدیہ عظمی کراچی میں ریونیو کے معاملات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پروجیکٹ سے متعلق اچھی شہرت کے افسران کو زمہ داری تفویض کی جائیں گی جبکہ قبضہ شدہ دکانوں کو فوری واگزار کرایا جائے گا ، رپورٹس کی روشنی میں بڑی کارروائی جلد متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں