میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ فائر بریگیڈمیں لوٹ مار،بھتہ خوری کا بازار گرم

محکمہ فائر بریگیڈمیں لوٹ مار،بھتہ خوری کا بازار گرم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ جوہر مجید شاہ) محکمہ فائر بریگیڈ 22 فائر اسٹیشنز کے ساتھ 20 سے زائد فائر ٹینڈرز کے قبرستان میں تبدیل 8 فائر ٹینڈرز قابل رحم حالت میں سابق میئر کراچی وسیم اختر اور انکے منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑی مسعود عالم نے 3 کروڑ شہریوں کی جان و مال کو داؤ پر لگا دیا محکمے میں ایم کیو ایم کی لیبر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑیوں اور بے تاج بادشاہ گروں جن میں سرفیرست احمد ملا ” ندیم مرزا ” شاہ رخ” شوکت ” عمران چوہان ” نعیم اسلم کالا” ھمایوں” نے کرپشن / لوٹ مار/ رشوت/ بھتہ خوری کا بازار گرم کیا ہؤا ہے گھوسٹ ملازمین کی مد میں لاکھوں/کروڑوں ٹھکانے لگانے جارہیں ہیں اسکے علاوہ انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ( گاڑیوں کی مرمت کی مد میں بھی لاکھوں کروڑوں سرکار سے اینٹھ کئے جاتے ہیں ایک جانب ادارے کو نقصان پہنچاتے ہوئے تباہ و برباد کردیا تو دوسری جانب قومی خزانے اور مملکت خدا داد کو بھی شدید جھٹکا اور نقصان پہنچایا جارہا ہئے ادھر ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق سوک سینٹر میں 2 شفٹوں میں لگ بھگ 100 کے قریب ملازمین ہیں مگر دونوں شفٹوں میں آنے والے حاضر ملازمین کی تعداد 30 کے قریب ہئے باقی منظور نظر بحیثیت گھوسٹ ملازمین بھتے و آدھی رقم کی ادائیگی پر آزاد سرکاری محکمے کو اپنی ” کمپنی ” جاگیر میں تبدیل کردیا اس ضمن میں یاد رئے کہ فائر مین کی تنخواہ 40 /35 ہزار روپے ماہانہ مقرر ہئے جبکہ ” اوور ٹائم” اضافی اوقات کے ساتھ یہ رقم ڈبل ہوجاتی ہئے ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوک سینٹر میں تعینات اسٹیشن آفیسر نعیم جو لیبر ڈویژن سے تعلق رکھنے کے ساتھ معتمد خاص کی حیثیت رکھتا ہئے گھوسٹ ملازمین کے معاملات دیکھتا اور چلاتا ہئے اسکے ساتھ "ھاکس بے ” کا اسلم کالا 12 مئی کا ملزم ضمانت پر رہا سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے اپنے عہدے و حاصل شدہ اختیارات کا یکسر غلط و ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک جانب عدالتی/ریاستی/ ادارتی قوانین کو پامال کیا تو دوسری جانب ادارتی نظم و نسق کی بھی دھجیاں بکھیر دی اسلم کالا ھاکس بے پر 4 سال سے تعینات ہئے جو کھلی قانون شکنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں