میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رجیم چینجنگ، باجوہ نے احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی پیشکش کی، عمران خان

رجیم چینجنگ، باجوہ نے احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی پیشکش کی، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی کی بہن حلیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ باجوہ نے انہیں رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ ’’ مجھے اگست 2022ئ￿ میں جنرل باجوہ نے بلایا اور آفر دی کہ رجیم چینج کے خلاف احتجاج بند کردو تو دو تہائی اکثریت دیں گے‘‘۔علیمہ خان کے مطابق ’’عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ماں باپ ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے ہم آزاد ہیں اور میں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں‘‘۔علیمہ خان نے کہا کہ روز ایک کیس ہوتا ہے تین سے چار صحافیوں کو اجازت ملتی ہے جیل کے اندر اوپن ٹرائل نہیں ہے اور مقدمات میں کوئی دم نہیں ہے، صرف عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں