دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، نگران وزیراعظم
شیئر کریں
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔نگراں وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو دعا دی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی اور عوام پولیو ویکسین کے حوالے سے کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے دھوکے میں نہ آئیں، جامعہ الازہر اور دنیا بھر کے علماء کرام پولیو کے انسداد کے پروگرام کی توثیق کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ پیر 8 جنوری کی صبح خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔
خان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ کا کردار سیاست میں پہلے سے زیادہ نہیں بڑھا، ایسا نہیں ہے کہ اب برا ہورہا ہے ماضی میں اس بھی برا ہوچکا ہے، خان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہئے، اگر گناہ گارہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس انتخابات کے بعد نہیں بلکہ انتخابات سے قبل سنے جانے کے حامی ہیں، چاہتے ہیں فیصلہ انتخابات سے قبل آجائے، ہمیں فائز عیسیٰ سے امید تھی کہ کیس مسلسل سنا جائے خیر اب امید ہے کہ انتخابات کے فوری بعد اس کیس کا فیصلہ آجائے گا امید ہے ہمیں اس کیس میں انصاف ملے گا اور تاریخ درست ہوسکے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہر صورت ہوں گے چاہے اقوام متحدہ قرارداد پاس کردے، اگر تین چار سینیٹر اٹھ کر کچھ کہہ دیں تو ان کی بات زیادہ وزنی ہے یا چیف جسٹس کا آئینی و قانونی فیصلہ زیادہ وزنی ہے؟ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی پی نے بہت ترقی کی ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کراچی اور بلدیاتی الیکشن دونوں ایک ساتھ جیتے ہیں، ہم ملتان میں جیتے کئی جگہ ن لیگ کو شکست دی، ہم پرامید ہیں کہ کراچی کے عوام اس بار پی پی کو ضرور موقع دیں گے یہ پہلی بار ہوگا کہ کراچی کا بلدیاتی، سندھ کا صوبائی اور پاکستان کا وفاقی نظام پیپلز پارٹی کے پاس ہوگا۔