سندھ: پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر
جرات ڈیسک
پیر, ۱ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی کے مختلف امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔این اے 247 پر خرم شیر زمان نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ڈاکٹر مسرور سیال نے این اے 230 اور 231 کے لیے آر آوز کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔ این اے 244 سے آفتاب جہانگیر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کی۔این اے 245 اور 246 سے ڈاکٹر سعید آفریدی نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔عطا اللہ ایڈووکیٹ نے این اے 245 میں کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔