صدر مملکت نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
صدر عارف علوی نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔نگراں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔