عارف بلڈر نے وادہو واہ منصوبوں پر جعلسازی سے اربوں روپے کمالیے
شیئر کریں
عارف بلڈر نے قاسم آباد کے وادہو واہ پر متعدد منصوبوں پرالاٹیز سے کروڑوں روپے اینٹھ نے کے بعدنامکمل منصوبے تیسرے فریق کو فروخت کرکے اربوں روپے کمالیے ، الکریم اسکوائر سمیت نصف درجن سے زائد منصوبوں میں مالکانہ حقوق رکھنے والوں کو قواعد و ضوابط کے بر خلاف تبدیل کرنے کے لیے لے آؤٹ پلان تبدیل کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں ، غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے جعلسازیاں سامنے آئی ہیں ، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے قاسم آباد وادہو واہ پر نصف درجن سے زائد منصوبے بغیر قواعد و ضوابط کے تیسرے فریق کو فروخت کیے ہیں، الکریم اسکوائر سمیت نصف درجن تعمیراتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بجائے انہیں تیسرے فریق کو فروخت کرکے اربوں روپے کمائے گئے اور منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز کو دوسرے منصوبوں میں پلاٹس اور ایڈجسٹمنٹ کا دھوکہ دے کر کروڑوں روپے اینٹھے جاچکے ہیں ، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز اپنی جمع پونجی سے محروم ہوکر عارف بلڈرز کے دفتر کے چکر لگارہے ہیں ، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کی دو درجن سے زائد اسکیموں کی ٹرانزکیشن بھی محکمہ ریونیو نے بند کر رکھی ہے جس کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی ۔