میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوہدری نظام آرائیں حیدرآباد پولیس کو بھی ہراساں کرنے لگا

چوہدری نظام آرائیں حیدرآباد پولیس کو بھی ہراساں کرنے لگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلڈر چوہدری نظام آرائیں نے حیدرآباد پولیس کو بھی ہراساں کرنا شروع کردیا،نصف درجن سے زائد لوگوں کے ساتھ کینٹ تھانے پہنچ گیا، مقدمے میں گرفتاری دینے آیا ہوں، ایس ایچ او رزاق کمانڈو نے پیسے لیکر جھوٹے ایف آئی آر داخل کی، موقف، چوہدری نظام آرائین ذاتی جھگڑے کو سیاسی بنا رہا ہے، عدالتی حکم پر کیس داخل کیا، ایس ایچ او کینٹ، تفصیلات کے مطابق مخالفین پر جھوٹے مقدمات اور قبضون کے الزامات کا سامنا کرنے والے بلڈر چوہدری نظام آرائین نے حیدرآباد پولیس کو بھی حراسان کرنا شروع کردیا ہے، گزشتہ دن کینٹ تھانے پر چوہدری نظام آرائین، بیٹے و دیگر پر امانت لاکھو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، چوہدری نظام آرائین نے نصف درجن سے زائد لوگوں کے ساتھ کینٹ تھانے پر پہنچا اور منشی کی کمرے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو نے 10 لاکھ روپے لیکر ایک ہی کیس میں دوسرا مقدمہ درج کرکے توہین عدالت کی ہے، وہ اس داخل کیس میں گرفتاری دینے آئے ہیں، چوہدری نظام آرائین کافی دیر تھانے میں بیٹھے رہے جبکہ ایس ایچ او کینٹ تھانے میں موجود ہی نہیں تھے جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے، دوسری جانب روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او رزاق کمانڈو نے کہا کہ عدالتی حکم پر مقدمہ درج کیا، چوہدری نظام آرائین میرپورخاص میں جائیداد کے تنازعے کو حیدرآباد میں گھسیٹ کر ذاتی تنازع کو سیاسی بنا رہے ہیں، چوہدری نظام آرائین پیپلزپارٹی کا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ مامرہ چوہدری نظام آرائین کا ذاتی ہے سیاسی یا کسے پارٹی کا نہیں ہے، رزاق کمانڈو نے کہا وہ تھانے میں موجود نہیں تھے، قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں