غزہ میں 12 گھنٹے میں 400 مقامات پر بمباری
شیئر کریں
غزہ پر صیہونی ریاست ایک بار پھر پوری قوت سے حملہ آور ہے۔ وحشیانہ بمباری۔ جنگ بندی کے دنوں کی کسر پوری کرنے کا جنون لگنے لگی۔ایک ہی روز میں 400 سے زائد مقامات پر اندھادھند بم برسائے گئیجبالیہ میں رہائشی عمارت پر بارود کی برسات نے پچاس سے زائد فسلطینیوں کو شہید کردیا۔ مزید کئی افراد ملبے کے نیچے دبے مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔۔۔مغازی پناہ گزین کیمپ میں شہری دفاع کی ٹیم کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے دو رضاکار زخمی ہوئیبمباری کے ساتھ جنوبی غزہ سے بھی لوگوں کو دربدر کرنا شروع کردیاگیا۔ خان یونس کے متعدد مقامات سے فلسطینیوں کو نکل جانے کے احکامات جاری کردیے۔ساتھ ہی رفح جانے والی سڑک پر بھی بمباری کی گئی جس سے گہرے گڑھے پڑ گئیدوسری جانب جنگ بندی ختم ہونے کے بعد امدادی ٹرکوں کا پہلا قافلہ غزہ میں داخل تو ہوگیا لیکن شدید بمباری کی وجہ سے امداد کی تقسیم ناممکن ہوگئی۔