میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر میں خاتون 3 کم سن بیٹوں سمیت ذبح، شوہر گرفتار

گلستان جوہر میں خاتون 3 کم سن بیٹوں سمیت ذبح، شوہر گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

علاقے گلستان جوہر کے علاقے شیر محمد گوٹھ میں ایک خاتون، 3 بچوں کی گلہ کتی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے قتل کے شبہے میں شوہر ارشد علی کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح ایک عورت اور اس کے دوبیٹوں اور ایک بیٹی سمیت 3 افراد کی گلہ کٹی لاشیں بلاک 5 شیر محمد گوٹھ سے برآمد ہوئیں۔گلستان جوہر تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) فہد الحسین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ارشد علی کو اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے کیونکہ ملزم کے سسر نے ارشد علی کے واقعے میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا، ساتھ ہی ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم 3 دفعہ اپنا بیان بدل چکا ہے۔ایس ایچ او نے کہا کہ مددگار 15 پر واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، جب پولیس ٹیم گھر میں پہنچی تو ارشد علی بظاہر ایک عام انسان کی طرح پیش ا?یا، وہ مطمئن تھا اور اسے کوئی افسوس نہیں تھا۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے لاشیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردیں، پولیس کے کرائم سین یونٹ کو بلایا گیا جنہوں نے جائے وقوعہ سے ایک خون لگے چاقو سمیت دیگر شواہد جمع کیے۔پولیس کے مطابق انہوں ملزم کو تحقیقات کے لیے بلایا تھا، ارشد علی نے ابتدائی طور پر بتایا کہ وہ بدھ کو 8 بجے اپنے ماموں کے گھر گیا اور جب وہ رات کے 2 بجے گھر واپس ا?یا تو اس نے اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کو گلہ کٹے مردہ حالت میں پایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں