میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کابلوچستان کے عوام کو صوبے کا مالک بنانے کا عزم

آصف زرداری کابلوچستان کے عوام کو صوبے کا مالک بنانے کا عزم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کو صوبے کا مالک بنائے گی، یہاں پر گیس، پیٹرول اور معدنیات جو کچھ بھی ہے عوام کا ہے اس پر کسی اور کا کوئی حق نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے لیکن افسوس ہے کہ اسلام آباد کو اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کو پاکستان کا یہ دل نظر نہیں آتا لیکن ہمیں نظر آتا ہے اس دل کو جیتے ہوئے ہم پاکستان کو درست نہیں کرسکتے۔آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی پر ایک دکھ پھیلا ہوا ہے جس پر ہمیں مرہم رکھنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی یہاں کے عوام کو بلوچستان کا مالک بنائے گی، اس صوبے میں جو کچھ ہے آپ کا ہے کسی اور کا نہیں چاہے وہ گیس ہو، پیٹرول ہو یا کوئی بھی معدنیات سب پر عوام کا حق ہے، سارے صوبوں کی زمین ایک طرف بلوچستان کی زمین ایک طرف ہم یہاں پانی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے کم عمر وزیر خارجہ بن کر پاکستان کی عزت بلند کردی، ہمیں ہر بلاول کو سپورٹ کرنا ہے اس کی تربیت کرنی ہے، آپ بھی دیکھیں گے میں بھی دیکھوں گا، ہم پاکستان کو دوبارہ ری ڈیفائن کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں