12 یرغمالیوں کے بدلے30 فلسطینی خواتین،بچے اسرائیلی قید سے رہا
شیئر کریں
غزہ میں جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 30 فلسطینی خواتین اور بچوں کی اسرائیلی قید سے رہائی کے بدلے میں 12 یرغمالیوں کو چھوڑ دیا جن میں سے 2، تھائی لینڈ کے شہری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے 10 اسرائیلی اور 2 تھائی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جس کے بدلے میں 15 فلسطینی خواتین اور اتنے ہی بچے اسرائیلی قید سے آزاد ہوکر رام اللہ میں اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو ا?زاد کیا ہے ان میں متعدد غیر ملکی این جی اوز کے لیے کام کرنے والے اسرائیلی بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ جنگ بندی کے پانچوں روز اسرائیلی جیلوں سے جن قیدیوں کو رہا گیا ہے ان میں خواتین اور بچے شامل ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل نے کس طرح خواتین اور بچوں کو جنگی قیدی بناکر رکھا ہوا تھا۔یہ وہ خواتین اور بچے تھے جنھیں جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے یا غزہ میں چھاپا مار کارروائیوں میں یا احتجاجی مظاہروں کے دوران بلاجواز گرفتار کیا تھا۔