میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے ستائے عوام کی مدد کے لیے ٹی ایل پی میدان میں اتر آئی

مہنگائی کے ستائے عوام کی مدد کے لیے ٹی ایل پی میدان میں اتر آئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی( رپورٹ :شعیب مختار) کالعدم سے بحالی تک کا سفر کرنے والی تحریک لبیک پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے تنگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر میں ہفتہ وار 16 مقامات پر سستے راشن کیمپ بھی قائم کر دیے مذہبی جماعت میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری . تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ایک بار پھر عوامی حلقوں میں نہایت مقبول ہوتی جا رہی ہے گذشتہ روز امیر کراچی و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد قاسم فخری کی کچھی فشر مین ویلفیئر ایسوسی کی مرکزی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں فریقین میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم معاملات طے پا گئے ہیں اسکے ساتھ ساتھ تحریک لبیک پاکستان کے منتخب مزید رکن سندھ اسمبلی  بھی حالیہ دنوں اپنے اپنے حلقوں میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں پارٹی کی جانب سے گذشتہ دو ماہ سے ہفتے میں اتوار کے روز شہر قائد کے مختلف علاقے جن میں آرٹ چوک لیاری،موسی لین، گلشن اقبال بلاک 4، فاریہ چوک گلزر ہجری، لانڈھی نمبر 4، پان منڈی کاظمی چوک، لائٹ ہاؤس، کھارادر، گوشت مارکیٹ نانک واڑہ، گھانچی پاڑہ، بلدیہ ٹاؤن، گلشن نور سرجانی، لیاقت آباد، ایف سی ایریا و دیگر شامل ہیں پر سستے راشن کیمپ بھی باقاعدگی سے لگائے جا رہے ہیں جس سے مہنگائی سے ستائی عوام مستفید ہو رہی ہے آئندہ چند روز میں ان راشن کیمپس کا دائرہ کار مزید وسیع کیے جانے کے امکان ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں