میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان جانتے ہیں ٹی ٹی پی والے کہاں سے حملے کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم

طالبان جانتے ہیں ٹی ٹی پی والے کہاں سے حملے کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے۔نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو سال قبل جو مذاکرات کا ڈھونگ رچایا گیا تھا تو ٹی ٹی پی کے لوگ کابل میں عملی طور پر ان مذاکرات میں شریک تھے۔انہوں نے کہاکہ اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کارروائی کرنی ہے۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ یہ بات قابل برداشت نہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور افغان طالبان تماشا دیکھتے رہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائ￿ نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں ٹی ٹی پی سے متعلق موجودہ حکومتی پالیسی کی حمایت کی ہے۔خیال رہے کہ نگران وزیراعظم کے ساتھ خصوصی گفتگو پر مبنی پروگرام جرگہ جیو نیوز پر اتوار کی شب 10 بج کر 5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں