میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپتال بھی محاصرے میں،غزہ میں لاشوں کے ڈھیر

اسپتال بھی محاصرے میں،غزہ میں لاشوں کے ڈھیر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ میں ہسپتالوں کے اطراف لڑائی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جنگ کو شروع ہوئے 37روز مکمل ہوگئے ۔ اس وقت اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں موجود ہسپتالوں کا گھیرا کرلیا ہے۔ الشفا ہسپتال میں آکسیجن کی کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر بڑی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں۔ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کمپلیکس کے اندر لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ یہ صورت حال زخمیوں کو بچانے میں ناکامی کی نشاندہی کر رہی ہے۔ الشفا ہسپتال کے قرب و جوار میں جھڑپیں جاری ہیں۔اسرائیلی ٹینک الشفا کمپلیکس کے ارد گرد کے علاقے کے شمالی حصے سے 200 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ہسپتال کے ارد گرد حملے کئے جارہے ہیں۔ انڈونیشیا ہسپتال کے اطراف بھی صہیونی فوج موجود ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ الشفا ہسپتال کے آس پاس میں حماس کے بندوق برداروں کے ساتھ جھڑپ کر رہی ہے۔ اس نے دعوی کیا ہے کہ الشفا کمپلیکس کا مشرقی حصہ ہر اس شخص کے لیے کھلا ہے جو وہاں سے نکلنا چاہتا ہے۔دریں اثنا فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ بیت لاھیا کے القدس سپتال سے ٹینک 20 میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔ ہسپتال میں براہ راست فائرنگ ہو رہی ہے۔ بے گھر افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں بالخصوص الشفا ہسپتال اور الرنتیسی ہسپتال اور القدس ہسپتال کا مکمل محاصرہ کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں