میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائی کمان کی عدم توجہی ، کراچی پولیس کا شعبہ تفتیش عملاً اپنا وجود کھو چکا

ہائی کمان کی عدم توجہی ، کراچی پولیس کا شعبہ تفتیش عملاً اپنا وجود کھو چکا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ سجاد کھوکھر )تفتیش کے معنی حاکم یا افسر مجاز کی طرف سے دی گئی ہدایت کے مطابق چھان بین۔ دریافت و تحقیقات پوچھ گچھ یا کھوج لگانا ہوتا ہے تھانہ جات کی سطح پر شعبہ تفتیش کے منصب پر فائز ہونے والا افسر انسپکٹر یا سب انسپکٹر ہوتا ہے کراچی ہائی اتھارٹی کمان کی عدم توجہ کی وجہ سے کراچی پولیس کا شعبہ تفتیش عملاً طور پر تباہ حال ہو کر اپنا وجود کھو چکا ہے مقدمات درج کے بعد سائلین مدعیان کو شعبہ تفتیش سے جْڑے بدعنوان کرپٹ افسران کے رحم کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے جہاں انصاف لینے کے لیے مدعیان کو تفتیشی افسر کی خواہشات کی تکمیل کرنا عین فرض سمجھا جاتا ہے بصورت دیگر ملزمان سے جا ملنے کا اشارہ بھی دیا جاتا ہے جہاں انصاف لالچ کے پس پردہ ہو وہاں کی قوم معاشرے میں برائیاں جنم لیتی ہیں ناقص تفتیش ہونے پر اکثر ملزمان سزاؤں سے بچ جاتے ہیں پولیس میں تفتیش کے نظام کو جدید خطوط سے استوار کرنا ضروری ہو چکا ہے شعبہ تفتیش قیام پاکستان سے لے کر اب تک حکام بالا نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی پولیس میں اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل افسران شعبہ تفتیش میں جانے کی بجائے آپریشن میں جانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث شعبہ تفتیش میں اچھے افسران کا بحران رہتا ہے کسی بھی واقعہ کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنا اہم ترین عمل سمجھا جاتا ہے ترقی یافتہ بیرون ممالک میں پولیس کو جائے وقوع سے ایک سر کا بال بھی مل جائے تو وہ ملزمان تک جا پہنچتے ہیں وہاں پولیس اس قدر مضبوط شواہد اکٹھے کرتی ہے کہ جج کئ￿ پاس ملزم و سزا دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا یہاں تو بڑے سے بڑا بھی اگر ثبوت ہاتھ لگ جائے تو اسے اس قدر متنازعہ بنا دیا جاتا ہے جیسے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے تفتیشی حکام جان بوجھ کر دوران تفتیش کچھ ایسی غلطیاں کرتا ہے جس سے کیس مضبوط ہونے کی بجائے کمزور ہو جاتا ہے جس کے ثمرات براہ راست ملزمان کو پہنچتے ہیں دوسری جانب تفتیشی افسران کے بھی بہت سارے مسائل ہیں جن میں کیسسز پر ہونے والے اخراجات اور ملزم کی تلاش یا پھر نشاندہی پر شہر سے باہر جانے کے اخراجات وقت پر نہ ملنے کے بھی مسائل درپیش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں