میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے جاتی امرا میں طلب کردہ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، اجلاس میں ن لیگ کی تمام اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔ساڑھے 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی منشور سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، نواز شریف کے جلسوں کے شیڈول اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ نواز شریف نے اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب جاتی امرا کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں