غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن میں ایک دن روز باقی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن میں ایک دن روز باقی رہ گیا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں اسکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ، غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں دستاویزات نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ گرفتارغیر قانونی غیر ملکیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں،ہر کیمپ میں رجسٹریشن ڈیسک پر ایف آئی اے کا عملہ مصروف عمل رہے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کا سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔