میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیٹنگ چلی نہ باؤلرز نے کمال دکھایا، ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کی روایت برقرار

بیٹنگ چلی نہ باؤلرز نے کمال دکھایا، ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کی روایت برقرار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ورلڈکپ میں بھارت سے ہار کی روایت برقرار، بیٹنگ چلی نہ باؤلرز نے کوئی کمال دکھایا ، ہائی وولٹیج ٹاکرے میں روایتی حریف نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم نے 192رنز کا ہدف باآسانی اکتیسویں اوور میں پورا کر لیا۔۔ کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63گیندوں پر 86 رنز بنائے۔۔ پچاس اوورز کے عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ آٹھ صفر ہوگیاپاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی نے ہائی وولٹیج ٹاکرے کو بھارت کے لیے لو وولٹیج ٹاکرا بنا دیا۔ میچ کے آغاز سے ہی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔۔ امام الحق 36 کے اسکور پر پانڈیا کا شکار بنے۔۔ بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹیم کو سہارا دینے کی کوششیں۔ پچاس رنز پر کپتان کے جاتے ہی وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی۔۔ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔۔ پوری ٹیم 43 اوور میں 191رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستانی اسپنرز ایک بار پھر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ شاداب خان اور محمد نواز نے مجموعی طور پر بارہ اعشاریہ تین اوور کرائے۔۔ کوئی وکٹ نہ لے پائے بابراعظم نے میچ کے بعد گفتگو میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اعتراف کیا۔ واضح کیا کہ بڑا ہدف کے خواہشمند تھے کامیاب نہ ہو سکے۔انھوں نے روہت شرما کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی ۔ بھارتی کپتان نے جیت کا کریڈٹ باؤلرز کو دیدیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں