ہاؤسنگ اسکیموں کی غیرقانونی این او سیز، اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع
شیئر کریں
ہاؤسنگ اسکیموں کی غیرقانونی این او سیز، اینٹی کرپشن نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردی، ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو لیٹر جاری، ڈائمنڈ گولف سٹی، رومی سٹی اور لاسٹ ایگزائٹ نامی ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ طلب، ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان کا گھیرا تنگ کردیا گیا، عامر پٹھان پر بھتہ خوری کے بھی سنگین الزامات، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہاؤسنگ اسکیموں کو غیرقانونی این او سیز دینے پر اینٹی کرپشن نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے 2 اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو لیٹر لکھ کر ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کو ڈائمنڈ گولف سٹی، رومی سٹی اور لاسٹ ایگزائٹ نامی ہاؤسنگ اسکیموں کے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے ہدایت کی تھی، اینٹی کرپشن نے مذکورہ اسکیموں کا نو آبجیکشن، لے آؤٹ پلان، چالان، حیسکو اور گیس کی این او سیز، ڈپٹی کمشنر کی ویریفکیشن رپورٹ، لینڈ سیٹلمینٹ رپورٹ سمیت دیگر ریکارڈ طلب کیا تھا، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عامر پٹھان کئی گھنٹے اینٹی کرپشن کراچی کی آفس میں موجود رہا اور مطلوبہ ریکارڈ پیش نہ کر سکا، واضح رہے کہ عامر پٹھان پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے بھتہ لینے، غیرقانونی این او سیز جاری کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں۔