اسرائیلی ایف 16 بھی حماس کے نشانے پر آگئے
شیئر کریں
حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد بارہ سو تک جا پہنچی ۔ دوہزار سے زائد زخمی ہیں ۔ حماس مجاہدین نے اسرائیل کے ایف سولہ طیاروں کو بھی نشانہ بنایا ۔ القسام بریگیڈز نے دھماکا خیزمواد سے لدے ڈرونز کی ویڈیو بھی جاری کردی ۔ تل ابیب سمیت مختلف اسرائیلی علاقوں میں شہریوں نے خوراک کا ذخیرہ کرلیا ۔ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی اور بات چیت کے لیے تیار ۔ القسام بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پرحملوں کے جواب میں اسرائیلی قیدیوں کوقتل کیاجائے گا۔ادھر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے ۔ صہیونی فضائیہ نے مزید دو سو مقامات پر بم برسادیے ۔ آبادیوں کے بعد اسپتالوں ۔ ایمبولینسز اور طبی عملے کو بھی نہ بخشا ۔ شہداکی تعداد سات سو سے تجاوز کر گئی ۔ 140 بچے اور 105 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے چودہ افراد بھی شہدا میں شامل ہیں ۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد زخمی ۔ پانچ ہزار سے زائدگھروں کو نقصان پہنچا ۔ سنگدل اسرائیلیوں نے غزہ کی بجلی کاٹ دی ۔ پانی بند کردیا ۔ کھانے پینے کی اشیا اور ایندھن کی سپلائی روک دی ۔ غزہ کے مکمل محاصرے پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش ۔ انسانی بحران جنم لینے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ مزاحمتی تنظیم حماس نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ فلسطینی عوام ساتھ کھڑی ہے ۔ شہریوں کے دفاع کے لیے لڑنا حق ہے ۔ اتحادی جنگ میں ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ۔ غزہ پر قبضے کی صورت میں اتحادی چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ فلسطینیوں پر فخر ہے ۔ حمایت جاری رکھیں گے انھوں نے حماس حملوں میں ایران کے ملوث کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے ۔انھوں نے فوری طور پر اوآئی سی کا ہنگامہ اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔


