این آئی سی وی ڈی میں ندیم قمر کے کرپشن راج کا خاتمہ
شیئر کریں
این آئی سی وی ڈی میں ڈاکٹر ندیم قمرراج کا خاتمہ شروع ہوگیا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پروفیسر طاہر صغیر کو ایگزیکٹوڈائریکٹر تعینات کرنے کے لئے سمری پر دستخط کردیے،پروفیسر طاہر صغیر کی تعیناتی سے قبل سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب این آئی سی وی ڈی میں غیرقانونی تقرریوں،بے ضابطگیوں سمیت اربوں روپے کے کرپشن میں ملوث ڈاکٹر ندیم قمر راج کا خاتمہ شروع ہوگیا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے این آئی سی وی ڈی میں نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کے لئے 7ماہ قبل بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے، چیف سیکریٹری آفس نے پروفیسر طاہر صغیر کی تقرری سے قبل سندھ کابینہ سے منظوری لینے کے لئے تجویز دی ہے ، جس کے لئے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نئی سمری تیار کر دی گئی ہے ، محکمہ صحت سندھ نے 21فروری 2023 پر سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر پروفیسر طاہر صغیر کی این آئی سی وی ڈی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعیناتی کے لئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری بھیجی تھی، لیکن وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نہیں بھیجی گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اورروزنامہ جرأت میں یہ معاملہ مسلسل رپورٹ ہوتا رہاجس کے بعد نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری پر دستخط کردیے ۔