میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمود آباد چنیسر گوٹھ ،گٹکا کے 9کارخانے50سے زائد کیبن آباد

محمود آباد چنیسر گوٹھ ،گٹکا کے 9کارخانے50سے زائد کیبن آباد

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: سجاد کھوکھر )محمود آباد چنیسر گوٹھ میں گٹکا کے نو کارخانے نصف سنچری سے زائد کیبن آباد کارخانے لاسی محلہ، فٹ بال گراؤنڈ کے سامنے گلی، ہندو پاڑہ، کھارائی محلہ، میں چلنے کے انکشافات آئس،شراب، منشیات کی خرید و فروخت اور فٹ بال گراؤنڈ میں شام کے بعد جوئے کا اڈہ چلنے لگا زرائع کے مطابق ڈسٹرک ایسٹ تھانہ محمودآباد کی حدود چنیسر گوٹھ میں گٹکا کے نوں کارخانے اور پچاس سے زائد گٹکا ماوا کی فروخت کے لیئے کیبن چلنے لگے لاسی محلہ والے گٹکا کے دو کارخانے عمران موٹا،فٹ بال گراؤنڈ کے سامنے والی گلی والا کارخانہ بالاج، سلہ نامی شخص تین کارخانے ہندو محلہ والا کارخانہ اشرف گجائی اور کھارائی محلہ میں دو کارخانے خواتین چلا رہیں ہیں جبکہ گٹکا ماوا کی فروخت کے لیئے لگائے گئے کیبن مہران ہوٹل روڈ پر بیس کیبن، عثمان غنی روڈ پر پانچ ،وارث ہوٹل روڈ پر 17، کھارائی محلہ چار، فوجی قبرستان کے قریب دو، کے ایم سی ڈسپنسری روڈ پر تین اور فجو چوک پر دو ڈریگن روڈ نورانی مسجد کے بالمقابل گٹکا فروخت اور باگڑی محلہ میں ماوا گٹکا کے کیبن اس غیر قانونی دھندے کی فروخت میں پیش پیش ہیں آئس کا دھندہ کے ایم سی اسکول اور فٹ بال گراؤنڈ میں چلتا ہے جبکہ اسی فٹ بال گراؤنڈ پر شام چھ کے بعد شاہد ٹینکو نامی شخص جوئے سٹے کا اڈہ آباد کر لیتا ہے ہندو پاڑہ میں باربی کیو شاپ کی آڑ میں راشد لوہار جوئے کی محفل سجا لیتا ہے ان تمام جرائم کا جنم لینا انتظامیہ پولیس پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آواز اٹھانا خطرے سے خالی نہیں ہے اسلیئے کوئی بھی یہاں کا مقامی شہری میڈیا پریس کے سامنے کھل کر نہیں آئے گا ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہم گمنامی میں ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی سے درخواست کرتے ہیں کہ چنیسر گوٹھ کو جرائم سے پاک کیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل نشہ جوائ￿ اور گٹکا ماوا کی بْری لت سے بچ سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں