ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
شیئر کریں
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریوں پر مشتمل کور گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکورٹی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری دی گئی، ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری دیدی ہے اور اس کی لاء ڈویژن سے توثیق کروانا ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے فرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔