میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

جرات ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیاز(ملٹری)اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں