میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیش گوئی

چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیش گوئی

جرات ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق چمن فالٹ لائن میں اگلے دوروز میں زلزلہ آسکتا ہے۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زیرِزمین چمن فالٹ لائن میں تیزلرزش ریکارڈ کی گئی، قوی امکان ہے کہ اس علاقے میں اگلے دو روز میں کوئی زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹرسکیل پر 6 یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ایس ایس جی ایس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ سطح سمندرکے قریب فضا میں برقی چارج کا اتارچڑھا ئوریکارڈ کے جانے کے باعث نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں ((بشمول بلوچستان) میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آسکتا ہے۔واضح رہے کہ نقشے میں واضح کیے جانے والے یہ علاقے بطور ایک اندازہ بتائے گئے ہیں اور زلزلہ آنے کے درست مقامات کے تعین کا کوئی حتمی طریقہ نہیں ہے۔ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے چمن فالٹ لائن کوممکنہ زلزلے کا انتہائی طاقتور ریجن قرار دیا ہے۔چمن فالٹ لائن جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے جو پاکستان کے صوبہ بلوچستاب میں واقع ہے، اس فالٹ لائن میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے علاقے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 900 کلو میٹر طویل اس فالٹ لائن پر31 مئی 1935 میں کوئٹہ میں انتہائی ہولناک زلزلہ آیا تھا، جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس فالٹ لائن میں افغانستان اور پاکستان کے علاقے آتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں