کینیڈا، ہردیپ کے بعد ایک اور سکھ رہنما کی جان کو خطرہ
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
کیا بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے سرکردہ افراد کی جان کی دشمن بن گئی؟ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ اس کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ خبردار کرنا فرض ہے کے عنوان سے ایک دستاویز گورمیت سنگھ تور کو بھیجی گئی جو خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس نے پبلک کردی ہے۔ گورمیت سنگھ تور نے تصدیق کی کہ سرے پولیس کی نیشنل سیکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم 24 اگست کو رات ساڑھے گیارہ بجے اس کے گھر آئی اور اسے خبردار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے تاہم خطرے کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔