میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچے کا انکشاف

پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ مجموعی خسارہ اور واجبات 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی دستاویز میں قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچے کا انکشاف ہوا۔وزارت خزانہ نے پی آئی اے قرض پرسود، خسارہ برداشت کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں کو قرض پر ماہانہ 8 ارب سے زائد سود ادا کرنا ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا، پی آئی اے ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس اور سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کر رہا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ اور واجبات 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔نگران وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویڑن،پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لانیکی تجویز ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں