میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان باشندوں کے خلاف کراچی میں کارروائی، مزید گرفتاریاں

افغان باشندوں کے خلاف کراچی میں کارروائی، مزید گرفتاریاں

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن چوتھے روز بھی جاری رہا، مختلف علاقوں سے مزید 46 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اب تک مجموعی طور پر شہر بھر سے293افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ملیر سے غیرقانونی مقیم 23 افغان باشندے گرفتار کیے گئے جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 15غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ میمن گوٹھ پولیس نے 2 غیرقانونی مقیم افغان باشندے اور بن قاسم ٹاؤن پولیس نے 6 افغان باشندوں کو گرفتار کیا، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ کارروائیاں 9 ستمبر سے 12 ستمبر کے دوران شہر بھر میں کی گئیں، اس دوران تھانہ قائد آباد، شاہ لطیف، ملیر سٹی اور سکھن پولیس نے37 افغان شہریوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ تھانہ نبی بخش، رسالہ اور عید گاہ کے علاقے سے 9 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، تھانہ اورنگی، مومن آباد، اقبال مارکیٹ ودیگرعلاقوں سے 34 افغان شہری گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، سہراب گوٹھ و دیگر علاقوں سے 91 افغان شہری جبکہ ضلع کورنگی سے 68 اور ضلع کیماڑی سے 49 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف 24 گھنٹے میں 254مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات آٹھوں اضلاع کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے،31 مقدمات ملیر، 9 سٹی ، 34 ویسٹ تھانے میں درج ہوئے۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 91، کورنگی میں 54، کیماڑی میں 32 مقدمات درج کیے گئے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 جبکہ ڈیفنس میں 2 مقدمات درج ہوئے، اب تک درجنوں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں