میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹربینک میں روپیہ مزید مضبوط، ڈالر 1.79 روپے سستا

انٹربینک میں روپیہ مزید مضبوط، ڈالر 1.79 روپے سستا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری مہم کے سبب روپے کی مضبوطی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہو گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی ایک روپے 79 پیسے اضافے کے بعد 301 روپے 16 پیسے کی سطح پر آگئی، مرکزی بینک کے مطابق آخری کاروباری روز ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے بتایا کہ آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی تجارت 300 روپے میں ہو رہی ہے، اور اس میں اس وقت تک استحکام رہے گا جب تک ذخیرہ اندوزوں کا تعاقب جاری رہے گا اور ہمارے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سخت نگرانی کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیز ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہیں۔سعد بن نصیر کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین پر عملدرا?مد جاری رہتا ہے تو ہم حوالہ اور ہنڈی کے بجائے زیادہ ڈالرز کی آمد قانونی ذرائع سے دیکھیں گے، اس وقت ایسی چیزوں کو حوصلہ شکنی کرنے کے لیے حکومت کو باضابطہ ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے والوں کے لیے کوئی اسکیم متعارف کرانا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں