پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریلوے کے کرائے بڑھ گئے
جرات ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ ایکسپریس، پسینجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز کے مطابق اضافے پر عمل درآمد 2 ستمبر سے ہو گا۔ واضح رہے کہ 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 16 اگست کو ریل کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔