عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج
جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے انصاف لائرز فورم کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔