پیرامیڈیکل ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی دھمکی دیدی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
محکمہ صحت سندھ کے تمام اسپتالوں میں پیرامیڈیکل اور دیگر ملازمین کو ٹائیم اسکیل نہ مل سکا، پیرامیڈیکل ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ٹائم اسکیل منظور ہونے کے باوجود سینکڑوں ملازمین تاحال پروموشن کے منتظر ہیں، رہنما پیرا میڈیکل ایکشن کمیٹی کلام خان اور دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے اپریل ماہ میں ملازمین کے ٹائیم اسکیل کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ ڈی ایچ اوز سے مل کے جان بوجھ کر ٹائیم اسکیل روک رہی ہے، کل تک معاملہ حل نہیں کیا گیا تو منگل کو سول اسپتال کراچی میں احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی۔