پیٹرولیم ڈیلرز کا کل سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے)نے کل سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ تحفظات سے وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، لہذا تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منافع کی شرح 2.40فیصد رکھی جو منظور نہیں، ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے سیل 30فیصد گر گئی ہے۔پی پی ڈی اے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول فروخت پر پابندی عائد کی جسے فوری ختم کیا جائے، پیٹرول کی فروخت میں کمی سے مالی نقصان جب کہ ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔