میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اے ڈی بی کی رواں سال معاشی شرح نمو سست رہنے کی پیشگوئی

اے ڈی بی کی رواں سال معاشی شرح نمو سست رہنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گزشتہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال 2023-24 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو کم ترقی اور زیادہ مہنگائی کا سامنا رہا ہے، پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ایشین ڈیویلپمنٹ ا?ؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 کی طرح رواں مالی سال 2023-24 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی توقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سست معاشی گروتھ کی بڑی وجہ سیلاب اور سخت مانیٹری مالیاتی پالیسیاں قرار دی ہے۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال مہنگائی تخمینے سے زیادہ رہی، اشیاء کی طلب بڑھنے کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں