میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تین مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، شبلی فراز، فرخ حبیب اور حسان نیازی سمیت دیگر رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تمام ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا ء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں آسکتے۔ جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو 19جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں