ہاکس بے ریسکیوسینٹر میں 2 ناکارہ لانچیں، افسران غیرحاضر
شیئر کریں
کراچی میں طوفانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتی انتظامات کے دعوے دھرے رہ گئے۔ہاکس بے پر قائم شہری ادارے کا ریسکیوسینٹر برائے نام رہ گیا۔ہنگامی حالات کے باوجود سینٹر میں متعلقہ افسران غیر حاضر جبکہ مطلوبہ سہولیات کے نام پر صرف دو ناکارہ لانچیں ہی کھڑی دکھائی دیتی ہیں ملک کی ساحلی پٹی ان دنوں سمندری طوفان کی زد میں ہے۔۔۔ تاہم ہاکس بے پر واقع کے ایم سی ریسکیوسینٹر اس ساری صورتحال سے بے خبر معمول کے مطابق پر سکون دکھائی دے رہا ہے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قائم اس ادارے کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ یہاں کوئی افسر موجود ہی نہیں رہتا اور یہاں کی ذمہ داری صرف ایک کلرک اور چند نچلے درجے کے ملازمین کے کندھوں پر ہے۔شہر کی طویل ساحلی پٹی کی زمین پر مختلف وفاقی، صوبائی اور شہری ادارے اپنی ملکیت کا دعوع تو کرتے ہیں مگر اس کی حفاظت اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر کوئی ادارہ نظر نہیں آتا۔