میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔شہریار آفریدی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 15 دن سے سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظربند تھے اور 15 روز کی اسیری مکمل کرنے پر انہیں آج رہا کیا گیا، تاہم جیل سے باہر آتے ہی راولپنڈی پولیس نے شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنما کی ایک بار پھر گرفتار ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے 3 ایم پی او مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے مطابق پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں