میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی جے پی رہنما نے مسلمان لڑکے سے بیٹی کی شادی منسوخ کردی

بی جے پی رہنما نے مسلمان لڑکے سے بیٹی کی شادی منسوخ کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رہنما یشپال بینام نے اپنی بیٹی کی بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے پاری گڑہوال میں ایک مسلمان لڑکے سے ہونے والی شادی دولہا کے گھر والوں کے ساتھ باہمی رضا مندی سے منسوخ کردی۔بتایا جاتا ہے کہ ایسا اس وقت کیا گیا جب شادی کا دعوت نامے والا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس کے نتیجے میں تنازع پیدا ہوگیا۔یشپال بینام نے اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شادی دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے طے ہوئی تھی، لیکن چند معاملات سامنے آنے کے بعد اسے منسوخ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی کی شادی پولیس اور انتظامیہ کی حفاظت میں ہو، میں عوامی جذبات کا احترام کرتا ہوں۔ شادی کی یہ تقریب 28 مئی کو ہونی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں