محکمہ تعلیم کراچی کا ڈائریکٹر فنانس نقل مافیا کی سرغنہ بن گیا
شیئر کریں
محکمہ تعلیم کراچی کا ڈاریکٹر فنانس اپنے امتحانی مرکز میں کھلے عام نقل کروانے کے پیسے لینے میں مصروف بورڈ آفس کی کوئی بھی آفیسر نقل رکوانے میں ناکام نظر آتا ھے تصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو نمائندہ جرات میڈیا ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز سیکینڈری اسکول کورنگی نمبر 6 51/B کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاریکٹر فنانس حافظ معین اختر اپنے دفتر میں آرام کرتا پایا گیا میڈیا ٹیم کو دیکھ گھبرا گیا اور کلاس روم کا دورہ کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا رھا تاھم میڈیا ٹیم نے جب مزکورہ اسکول کا دورہ کیا تو امیدوار کھلے عام کتابوں اور موبائل کی مدد سے کھلے عام نقل کرتے پائے گئے میڈیا نمائندوں کے روکنے پر ان کا کہنا تھا کہ نقل کرنے کے انہوں نے پیسے اادا کئے ھیں واضح رھے کہ حافظ معین محکمہ تعلیم کراچی کا ڈاریکٹر فنانس ہے جس کی تعیناتی کریم آباد میں ہے جبکہ وہ مذکورہ اسکول کا ہیڈماسٹر بھی بنا ھوا ہے اور اپنے دفتر کرہم آباد سے غائب ہو کر مزکورہ امتحانی مرکز میں نقل مافیا کا سرغنہ بھی بناہوا ہے ۔