میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رینجرز پر فائرنگ میں ملوث 2 افغانی ڈکیت پکڑے گئے

رینجرز پر فائرنگ میں ملوث 2 افغانی ڈکیت پکڑے گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کارروائی کے دوران رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔معروف عثمان نے بتایا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر 1 رینجرز اہلکار کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے اسٹریٹ کرمنل گروپ کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان میں احمد اللہ عرف گنجوڑئی ولد امیر اللہ، نور خان عرف چھوٹا بھائی ولد شیر خان شامل ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ عیدالفطر کے روز ملزمان بورڈ آفس کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران ڈیوٹی ختم کر کے گھر جانے والے رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔معروف عثمان کے مطابق ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، واقعے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں