میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
10 من وزنی اردنی خاتون علاج کے لیے گھر سے اسپتال منتقل

10 من وزنی اردنی خاتون علاج کے لیے گھر سے اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اردن کے شہر زرقا کی رہائشی خاتون نادیہ عفانہ کو 16سال کے بعد ان کے کمرے سے باہر نکالا گیا۔ اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ انہیں گھر میں کسی نے قید کر رکھا تھا بلکہ اس کا سبب ان کا غیرمعمولی طور پر وزنی ہونا تھا۔نادیہ عفانہ کی عمر 37سال اور ان کا وزن تقریباً 400 کلوگرام یعنی 10 من ہے۔ نادیہ کا وزن ابتدا ہی سے زیادہ تھا۔ 14 سال کی عمر میں ان کی وزن گھٹانے کی سرجری ہوئی تھی مگر بدقسمتی سے اس دوران کوئی طبی پیچیدگی ہوگئی جس کی وجہ سے ان کا وزن پہلے سے بھی زیادہ تیزرفتاری سے بڑھنے لگا۔دو عشروں میں ان کا وزن بڑھتے بڑھتے چار سو کلو تک پہنچ گیا۔ بالا?خر دو دہائیوں کے بعد ریاستی حکام نے نادیہ کو علاج کے لیے گھر سے باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔اردنی شہری دفاع کے حکام نے نادیہ کی گھر سے اسپتال منتقلی کے لیے ایک منصوبہ تشکیل دیا اور پھر تئیس سال کے بعد نادیہ کو کھلی فضا دیکھنے کا موقع ملا اور اس کے غیرمعمولی وزن سے چھٹکارا پانے کی امید بھی پیدا ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں